سعودی سفیر شیخ نواف المالکی کی افطار پارٹی میں شرکت کیلئے یوسف ایوب کے ڈیرے پر آمد‘وفاقی وزیرپیٹرولیم عمرایوب نے استقبال کیا

ہفتہ 18 مئی 2019 23:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) سعودی سفیر شیخ نواف المالکی خان برادرزکی خصوصی دعوت پر افطار پارٹی میں شرکت کیلئے رہنماء تحریک انصاف سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان کے ڈیرے پر پہنچے جہاں وفاقی وزیربرائے توانائی و پیٹرولیم عمرایوب خان‘ صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات اکبرایوب خان،ایم پی اے ارشد ایوب خان ودیگر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سعودی سفیر نے یونیورسٹی آف ہری پور میں مسجد کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔افطار پار ٹی کے موقع پر وفاقی وزیر عمرایوب خان اور سعودی سفیر کے درمیان دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں