ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی کرائم میٹنگ کا انعقاد، زیر التواء مقدمات میں تفتیش جلد پایہ مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 18 جون 2019 00:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر خان کی زیر نگرانی کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کو ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کی زیر نگرانی دفتر شعبہ تفتیش میں ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ثاقب خان جدون، ڈی ایس پی صابر خان، انسپکٹر لیگل محمد ظہور اور ضلع بھر کے جملہ تھانہ جات کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایس پی انوسٹی گیشن شعبہ تفتیش کے افسران کی ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور تفتیشی افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ جدید تفتیش کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بنائیں اور تفتیش کے دوران انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مقدمات میں مطلوب اصل مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، مقدمات برخلاف املاک میں ریکوری کو مزید بہتر بنائیں اور تمام پینڈنگ مقدمات میں تفتیش کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں