ایس ایچ او کھلابٹ نے چوری، ڈکیتی و راہزنی کی مختلف واردتوں میں متعدد ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 18 جون 2019 00:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ایس ایچ او کھلابٹ نے چوری، ڈکیتی و راہزنی کی مختلف واردتوں میں متعدد ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ علی خان جدون کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی تھی کہ جاگل کے قریب چار نوجوان العمر لڑکے چوری و راہزنی کے ارادے سے لنک روڈ جاگل پر موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ نے ہمراہ نفری کے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان گل شیر ولد دائود خان، اعجاز ولد فضل الرحمن، سجاول ولد تاج محمد اور قدیر احمد ولد نصیر احمد ساکنان محلہ کھلابٹ سیکٹر نمبر 4 کو قابو میں کر کے ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد پستول 9 ایم ایم معہ 5 عدد کارتوس، ایک پستول 30 بور معہ 6 عدد کارتوس اور آہنی خنجر برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف تھانہ کھلابٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے ضلع ہری پور میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں متعدد چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ملزمان نے 11 جون 2019ء کو محمد ارشد ولد کریم داد سکنہ نیو جاگل فضل کالونی کھلابٹ سے دوران ڈکیتی پیسے چھیننے کا اعتراف کیا جو کل مبلغ 80 ہزار روپے ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی ہوئی رقم برآمد کر لی گئی۔

ملزمان کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والے تین عدد موٹر سائیکل نمبری 3498 آر آئی کیو اور 6024 آر آئی کے اور ایک عدد موٹر سائیکل بلا نمبر برآمد کر لئے گئے۔ دیگر کاروائیوں کے دوران 2018ء کے دوران تھانہ کھلابٹ کی حدود بابو چوک سیکٹر نمبر1 کھلابٹ سے چوری ہونے والے ٹریکٹر نمبر 5903 ڈی جی بی کو ضلع تورغر سے برآمد کر لیا گیا۔ ٹریکٹر چوری میں ملوث ملزم رضوان شاہ ولد صاحب شاہ سکنہ بابو چوک سیکٹر نمبر ایک کھلابٹ حال سکندر پور کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کو گرفتاری کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ملزمان کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں