عازمین حج 2019ء کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام 23 جون کو منعقد ہو گا

منگل 18 جون 2019 00:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) عازمین حج 2019ء کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام 23 جون کو منعقد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق رہنمائے عازمین حج کیمٹی ضلع ہری پور کے زیراہتمام عازمین حج (مرد و خواتین) کیلئے ایک روزہ تربیت کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جو 23 جون 2019ء بروز اتوار جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ ہری پور میں صبح 8 بجے تا دن ایک بجے تک جاری رہے گا جس میں فخر الزماں بابو محلہ گلی نمبر 7 والے بمعہ کابینہ کے بذریعہ ماڈل تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

عازمین حج (مرد و خواتین) سے استدعا ہے کہ پروگرام میں شرکت فرما کر سفر حج کے ارکان سیکھ لیں تاکہ آپ سفر حج کے ارکان سنت کے مطابق ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں