اسسٹنٹ کمشنر تحصیل غازی کا بنیادی مرکز صحت کنڈی اور سلم کھنڈ کا اچانک دورہ

منگل 18 جون 2019 00:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل غازی نے بنیادی مرکز صحت کنڈی اور سلم کھنڈ کا اچانک دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل غازی حافظ محسن صلاح الدین نے تحصیل غازی کے علاقہ کنڈی اور سلم کھنڈ میں واقع بیسک ہیلتھ یونٹس کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے بی ایچ یوز میں عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات کے بارے آگائی حاصل کی اور ہدایت کی کہ عوام الناس کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر سٹاک رجسٹر کے علاوہ حاضری رجسٹر بھی چیک کئے اور ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر رکھیں اور لوگوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں