حطار انڈسٹریل اسٹیٹ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ڈی آئی جی ہزارہ

جمعہ 21 جون 2019 23:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد علی بابا خیل نے کہا ہے کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعت کاروں اور ورکروں کو سیکورٹی کی سہولیات فراہم کرنا ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، صنعتی امن کے قیام کیلئے پولیس اور صنعت کاروں کو مل کر اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ علاقہ میں امن قائم ہو اور روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں۔

وہ جمعہ کو ای بی ایم حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور میں ’’صنعتی امن کے قیام میں پولیس کا کردار‘‘ کے موضوع کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ سیمینار کا انعقاد ای ایم بی فیکٹری کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر علیزہ منیر نے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں سی اینڈ ڈبلیو کے صوبائی وزیر اکبر ایوب خان، ایم پی اے ارشد ایوب خان، سیکرٹری انڈسٹریل خیبر پختونخوا سعید احمد خان، کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام، ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد الله خان، چیئرمین انڈسٹریل اینڈ چیمبر آف کامرس ملک عاشق اعوان سمیت دیگر صنعت کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے کہا کہ ہم تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں امن و امان اور سیکورٹی صورتحال کو مزید موثر اور بہتر بنائے گئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور سی پیک کا ایک اہم حصہ ہے، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقعہ فیکٹری مالکان خراج تحسین کے مستحق ہے جنہوں نے اپنے ملک میں سرمایہ کاری کر کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے، سرمایہ دار اسی طرح سرمایہ کاری کر کے صنعتیں لگائیں تو لوگوں کو مزید روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے جس سے معاشرہ میں جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہو گی۔

تقریب کے انعقاد پر ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے ای بی ایم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر علیزہ منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقاریب پولیس اور صنعت کاروں میں باہمی روابط قائم کرنے کیلئے مثبت عمل ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد علی بابا خیل نے قرشی فیکٹری حطار میں بھی منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وہاں کے سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور فیکٹری کے مختلف یونٹ کا بھی دورہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ انڈسٹریل سیکورٹی افسران اور پولیس کا آپس میں مضبوط رابط ہونا چاہئے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت انتظامات کئے جا سکیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں