صوبائی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اساتذہ کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی ، یوسف ایوب

اتوار 23 جون 2019 20:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) تحریک انصاف کے راہنما سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اساتذہ کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی ،اب سیکنڈ شفٹ اور کرائے کی عمارتوں میں سکول کھولنے کی پالیسی پر عملدرآمد کیاجارہاہے جو کہ خوش آئند ہے اس حوالے سے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو ترجیحی دینے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈکے زیر اہتمام دی سٹیٹ آف ایجوکیشن ان ڈسٹرکٹ ہری پورکے موضوع پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سجاد چیمہ ،ریجنل منیجر جہانزیب خان ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختون خواہ پلاننگ آفیسر حشمت خان ،ضلعی نائب ناظم آغا شبیر احمد ،ڈی ای او میل عمر خان کنڈی ڈی ای او فی میل ثمینہ الطاف خاتون ممبر ضلع کونسل ساجدہ حسرت خان اور محکمہ تعلیم کے ایس ڈی اوز، اے ایس ڈی ای اوز سمیت اساتذہ تنظیموں کے راہنمائوں اساتذہ اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

یوسف ایو ب نے سپارک کی جانب سے غازی کے دس میل اور دس فی میل سکولوں میں اپنے پراجیکٹ پر کام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کاوش کے نتیجے میں کافی بہتری ہوئی ہے تحریک انصاف نے سترسالہ تاریخ میں پہلی بار تعلیمی اداروں میں فرنیچر اور دیگر سہولیات کی فراہمی اور اساتذہ کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا ہے جس سے اساتذہ کی عزت اور وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے پہلے بعض علاقوں میں کئی اساتذہ خصوصا فی میل ٹیچرز چھ چھ ماہ سکولوں کا رخ نہیں کرتے تھے لیکن اب دور افتادہ پسماندہ اور پہاڑی علاقوں کے ایسے سکول جہاں سڑک کی سہولت بھی موجود نہیں اساتذہ کی ایک سو ایک فیصد حاضری یقینی ہوگئی ہے

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں