سرائے صالح پولیس کا سرچ آپریشن، اسلحہ برآمد

اتوار 23 جون 2019 20:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) سرائے صالح پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ برآمدکیا ہے،20افراد کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او ہری پور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح منیر خان نے اے ایس آئی صدیق احمد اور دیگر نفری پولیس و لیڈی پولیس کے حدود تھانہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 80/90 گھروں چیکنگ کی گئیاور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2 عدد رپیٹر 12 بور، 1 عدد بندوق 12 بور، رائفل 3 عدد، 1 عدد پستول 30 بور اور مختلف بور کے 110 عدد کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں