ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے موضع چھم کے عنایت علی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو سگے بھائیوں کو باعزت بری کر دیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:45

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہری پور کی عدالت نے موضع چھم کے معروف عنایت علی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو سگے بھائیوں کاظم علی اور خیبر زمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا، ملزمان کی طرف سے مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عبدالرزاق چغتائی ایڈووکیٹ نے کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 17 جولائی 2013ء کو ہری پور کے نواحی موضع چھم میں مویشی کو پانی پلانے کے جھگڑے پر عنایت علی ولد گل بہادر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جس کی دعویداری مقتول کے بھائی محمد عارف کی مدعیت میں مقتول کے چچا زاد بھائیوں کاظم علی اور خیبر زمان کے خلاف تھانہ کوٹ نجیب الله میں زیر دفعہ 34/302 علت نمبر 442 کے تحت کی گئی جس کا ٹرائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف خان کی عدالت میں ہوا۔ اس دوران ملزم کاظم علی 6 سال سنٹرل جیل ہری پور میں پابند سلاسل رہا۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر دونوں ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں