سٹی پولیس ہری پور نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے منشیات برآمد کر لی

پیر 19 اگست 2019 11:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) سٹی پولیس ہری پور نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز افتخار احمد خان سواتی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی صدیق شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے مخبر کی اطلاع پر قبرستان واقع لنک روڈ درویش پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد صابر ولد خان دولہا خان سکنہ محلہ پیراں والا درویش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تین کلو چرس گردہ نما برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں