وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے متاثرین تربیلا ڈیم کیلئے خصوصی طور پر 20کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروا لی

اتوار 15 ستمبر 2019 18:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے توانائی و پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے پبلک سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق متاثرین تربیلا ڈیم کیلئے خصوصی طور پر 20کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروا لی ہے۔ جس میں سے 10کروڑ روپے کھلابٹ ٹائون شپ کی سڑکوں کیلئے منظور کیے۔

(جاری ہے)

5کروڑ روپے متاثرین تربیلا ڈیم کانگڑہ کالونی کی سڑکوں اور گلیوں کیلئے مختص کیے اور 5کروڑ روپے یونین کونسل سریکوٹ کے مختلف دیہاتوں کی سڑکوں اور گلیوں کے لئے منظور کیے جن پر عنقریب ٹینڈز اور کام شروع ہو جائے گا۔

متاثرین تربیلا ڈیم کے بجلی کے 100یونٹ معافی کے حوالے سے بھی کوششیں جاری ہیں۔ وفاقی وزیر برائے توانائی و پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے متاثرین تربیلا ڈیم کی بے پناہ قربانیاں اور مشکلا ت کے خاتمے کیلئے اور انکی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی احکامات اٹھائے۔ متاثرین تربیلا ڈیم کیساتھ کے گئے تما م وعدے ایک ایک کر کے پورے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں