عمر ایوب عوامی مسائل کے حل کیلئے کل غازی میں پبلک ڈے کا انعقاد کریں گے

پیر 23 ستمبر 2019 12:57

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر تحصیل غازی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے کل منگل کو پبلک ڈے کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان بیرونِ ملک سرکاری دورہ پر ہیں تاہم ان کے خصوصی احکامات پر عوامی مسائل کے حل کیلئے غازی آفس میں پبلک ڈے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ان کا تمام سٹاف اور متعلقہ محکموں کے سرکاری افسران موجود ہوں گے جو آفس آنے والے سائلین کے مسائل حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں