ڈپٹی کمشنر ہری پور نے ضلع بھر کے اداروں کے سربراہان کو کھلی کچہری کے حوالہ سے ہدایات جاری کر دیں

پیر 14 اکتوبر 2019 20:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی جانب سے سے ضلع بھر کے اداروں کے سربراہان کو کھلی کچہری کے حوالہ سے سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر (پی اے ایس) نے کھلی کچہری کے حوالہ سے تمام ضلعی افسران کو درج ذیل ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کھلی کچہری کے موقع پر تمام افسران کھلی کچہری کے وقت سے ایک گھنٹہ پہلے اپنی حاضری یقینی بنائیں گے اور بزرگوں کو افسران خوش آمدید کریں گے۔

کھلی کچہری کے دوران کسی قسم کے کھانے یا ریفریشمنٹ کا انتظام نہیں کیا جائے گا، تمام ضلعی افسران کھلی کچہری میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر (پی اے ایس) نے مزید کہا کہ سائلین کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہو کر سب افسران کو ملکر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں