میڈیا کے ساتھ ملکر کام کریں گے، ڈپٹی کمشنر ہری پور

منگل 22 اکتوبر 2019 11:10

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) عوامی مسائل کے حل کیلئے میڈیا کے ساتھ ملکر کام کریں گے، جس علاقہ کا میڈیا کمزور ہو وہاں کے لوگ مسائل کا شکار ہوتے ہیں، مسائل کے حل کیلئے میڈیا کا ایک اہم کردار ہوتا ہے، میڈیا کی نشاندہی پر نوٹس لیتے ہوئے ہری پور میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، 25 اکتوبر کو ٹی ایم اے میں بائیو میٹرک سسٹم شروع کر دیا جائے گا، اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ باقاعدہ طور پر اہلکاروں کی حاضری کو موقع پر بھی چیک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نوتعینات ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہری پور ایک تاریخی شہر ہے، اس کی اپنی ایک تاریخ ہے، یہاں پر سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ اسی طرح تحصیل خانپور اور غازی ہری پور میں محکمہ مال کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے زمینوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے، عوام الناس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور سہولیات دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں