انچارج ریسکیو 1122 کی عملہ کے ساتھ ماہانہ میٹنگ، فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کی تربیتی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ

منگل 22 اکتوبر 2019 11:10

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) انچارج ریسکیو 1122 نے عملہ کے ساتھ ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا، فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کی تربیتی مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج ریسکیو 1122 اویس بابر نے عملہ کے ساتھ ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ریسکیو 1122 ہری پور کے سٹاف کے ڈسپلن، گاڑیوں کی صفائی، آلات کی چیکنگ کے علاوہ عوام الناس تک ریسکیو 1122 کی بین الاقومی طرز کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے سٹاف کو روزانہ فرسٹ ایڈ اور فائر فائٹنگ کی تربیتی ورکشاپس اور مشقوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

میٹنگ میں خاص طور پر آگاہی پروگرامز کو بڑھانے اور ریسکیو سروسز کو مزید بہتر بنانے کے اہم امور پر بات چیت کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی سروسز سے مستفید ہو سکیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں