ورلڈ بینک کے صدر کا تربیلا کا دورہ ،ہائیڈرو پاور کے چوتھے توسیع منصوبے کے پاور ہا ئوس سمیت مختلف حصوں کا جائزہ لیا

عالمی بینک نے پانی کے شعبہ میں بہتری اور پیش رفت کے لئے موجودہ حکومت خصوصاً وزیر فیصل واوڈاکی کوششوں کو سراہا

جمعرات 31 اکتوبر 2019 14:48

ورلڈ بینک کے صدر کا تربیلا کا دورہ ،ہائیڈرو پاور کے چوتھے توسیع منصوبے کے پاور ہا ئوس سمیت مختلف حصوں کا جائزہ لیا
تربیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2019ء) وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ آر ملپس نے تربیلا ڈیم کا دورہ کیا ،تربیلا ڈیم، تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن اور ہائیڈرو پاور کے چوتھے توسیع منصوبے کے پاور ہا ئوس سمیت مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا سمیت ورلڈ بینک کے اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

عالمی بینک نے پانی کے شعبہ میں بہتری اور پیش رفت کے لئے موجودہ حکومت خصوصاً وزیر فیصل واوڈاکی کوششوں کو سراہا ۔عالمی بینک کے صدر نے وزارت خصوصاً فیصل واوڈا کی طرف سے داسو ہائیڈور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں درپیش مسائل کو حل کرنے ، ڈیموں کی تعمیر اورسمیت مختلف کاموں کی تعریف کی ۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ پاکستان میں آبی شعبہ کی بہتری ، ڈیموں کی تعمیر کیلئے موئڑر حکمت عملی کے تحت جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے ہائیڈروپاور اور آبی شعبہ میں مزید ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاکہ تربیلا ڈیم سے MAP 378 پانی ملکی زرعی ضروریات کو پورا کرتا ہے، تربیلا ڈیم سے بجلی کے 523 بلین یونٹس نیشنل گرڈ میں شامل کیے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تربیلا ڈیم پر ہائیڈرو پاور کے چوتھے توسیع منصوبے سے مزید 5.6 بلین بجلی کے یونٹس کی پیداوار ہے۔فیصل واوڈا نے ملک میں آبی وسائل کے شعبے کی بہتری خصوصا ڈیموں سے متعلقہ منصوبوں میں تعاون پر ورلڈ بینک کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا ۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے صدر ورلڈ بینک کو تربیلا ڈیم کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں