ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے شہری کو کچلنے اور بچے پر تشدد کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو باعزت بری کر دیا

بدھ 13 نومبر 2019 22:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج میاں محمود نے شہری کو کچلنے اور کمسن بچے پر تشدد کے الزام میں بروئے راضی نامہ پر دونوں ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قاری اعجاز نے چند ماہ قبل تیز رفتاری اور بے احتیاطی کے باعث سڑک کراس کرنے والے راہگیر کو کچل دیا تھا جس سے راہگیر کی موت واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے زیر دفعہ 320 اور 279 کے تحت مقدمہ درج کیا جس میں جاں بحق شہری کے لواحقین کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے پر عدالت نے باعزت بری کر دیا۔ دوسرا واقعہ تھانہ سرائے صالح میں پیش آیا جس میں مولوی قاری اعجاز نے معصوم بچہ پر تشدد کیا تو بچہ کی حالت غیر ہو گئی جس پر تھانہ سرائے صالح پولیس نے چائلڈ ایکٹ کے تحت قاری اعجاز کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ اس مقدمہ میں بھی عدالت نے بروئے راضی نامہ پر ملزم کو بری کر دیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں