خان پور میں دو گروپوں کی لڑائی میں مطلوب تمام ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لیں

بدھ 13 نومبر 2019 22:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) خان پور میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر دو گروپوں کی لڑائی میں مطلوب تمام ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لیں، یہ ضمانتیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج افتخار الہی کی عدالت سے کروائی گئیں، عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ تھانے سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ ملزمان کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ حاجی عبدالسلام دلازاک پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 12 ربیع الاول کے جلوس کے موقع پر خانپور میں دو گروپوں میں لڑائی ہوئی، خان پور پولیس نے شدید زخمیوں سمیت دیگر 50 کے قریب ملزمان پر مقدمات درج کئے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے جب چھاپہ زنی کی تو تمام ملزمان نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانتیں کروا لیں تاہم عدالت نے متعلقہ تھانہ خان پور سے اس بابت تمام ریکارڈ طلب کیا اور دونوں پارٹیوں کے ملزمان کو آئندہ سماعت کیلئے تاریخ دیدی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں