ہری پور ماڈل کورٹ نے قتل کیس میں نامزد ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا

بدھ 20 نومبر 2019 20:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) ہری پور ماڈل کورٹ نے سرائے صالح روڈ پر قتل کے الزام میں نامزد ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر باعزت بری کر دیا، ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ شبیر احمد اور مقبول حسین پیش ہوئے۔ گاڑی پر فائرنگ میں نوجوان عادل خان قتل ہو گیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (ماڈل کورٹ) سجاد احمد جان نے فیصلہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے صالح کی حدود میں کچھ عرصہ قبل عادل خان ولد جہانداد خان جو اپنے ماموں کے ہمراہ کیلگ گائوں جا رہا تھا کہ تھوڑا سا آگے پہنچا تو عادل خان پر اندھا دھند فائرنگ ہوئی جس میں نوجوان عادل خان آتشیں اسلحہ سے فائرنگ میں قتل ہوئے۔ اس قتل کیس میں مقتول کے ماموں کی جانب سے ملزمان ابراہیم، حاکم خان، فرحت نسیم، وسیم خان اور مقصود احمد کے خلاف دعویداری ہوئی۔

(جاری ہے)

ہری پور کی مختلف کورٹ میں مقدمہ سماعت کے بعد اس قتل کیس کو ٹارگٹ کیس قرار دیا گیا اور ہری پور کورٹ سے ماڈل کورٹ میں اس قتل کیس کو منتقل کیا گیا۔ قتل کا یہ مقدمہ ہری پور کی کورٹس میں قریب آٹھ سے نو ہفتے سماعت ہوا۔ اس دوران ماڈل کورٹ کے جج سجاد احمد جان نے مقتول اور مدعی کے وکلاء سے شہادتیں و گواہوں کے بیان قلمبند کروائے اور دونوں وکلاء کو بحث کیلئے تاریخ دی جس میں دونوں وکلاء نے مقررہ بحث والے دن میں اپنے اپنے موکل کے حق میں دلائل کے ساتھ بحث کی اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور گذشتہ روز انہوں نے عدم ثبوت کی بناء پر اپنے فیصلہ میں تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں