جنوبی کوریا کے 56 رکنی وفد کا جولیاں اور بھمالہ کے بدھ مت مذہبی مقامات کا دورہ، مذہبی رسومات ادا کیں

جمعرات 21 نومبر 2019 21:45

جنوبی کوریا کے 56 رکنی وفد کا جولیاں اور بھمالہ کے بدھ مت مذہبی مقامات کا دورہ، مذہبی رسومات ادا کیں
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) جنوبی کوریا کے 56 رکنی وفد نے جولیاں اور بھمالہ کے بدھ مت مذہبی مقامات کے دورہ دوران وہاں مذہبی رسومات ادا کیں۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے بدھ جوگی سلسلہ کے ممتاز رہنما وان ہینگ نے وفد کے ہمراہ جولیاں کا دورہ کیا۔ وفد نے مذہبی رسومات ادا کی اور خیبر پختونخوا حکومت محکمہ آرکیالوجی کی آثار قدیمہ کو محفوظ رکھنے کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، مذہبی مقامات کی حفاظت کے ساتھ غیر ملکی راہبوں کا مقدس مقامات پر آمد بین الاقوامی سطح پر مثبت تاثر پیش کرتا ہے۔ وفد کے سربراہ ممتاز جوگی رہنما وان ہینگ نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھنے پر حکومت کے تعاون کرنے پر شکر گزار ہیں جس کے نتیجہ میں بدھ مذہب اور سکھ مذہب کے پیروکار بڑی تعداد میں خیبر پختونخوا کا رخ کر رہے ہیں، غیر مذاہب کے افراد کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، خان پور جولیاں بھمالہ سمیت کے پی کے دیگر مقدس مقامات جہاں حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، سے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہیں، صوبائی حکومت نے اس طرف خوصی توجہ دے رکھی ہے جو مستقبل کیلئے خوش آئند ہے، اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا پھر سے بدھ مت کے پیروکار ان مقدس مذہبی مقامات کا رخ کر رہے ہیں، ان مقدس مقامات پر عبادات کرنے سے دلی سکون میسر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وفد نے مذہبی رسومات ادا کرنے کے ساتھ پاکستان میں امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں