وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے جاری فنڈز اور بجلی کی نئی سکیموں کے حوالہ سے کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 22 جنوری 2020 11:45

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے جاری فنڈز اور بجلی کی نئی سکیموں کے حوالہ سے کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت اجلاس
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی جانب سے جاری فنڈز اور بجلی کی نئی سکیموں کے حوالہ سے کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایبٹ آباد سے رکن قومی اسمبلی علی خان جدون، بٹگرام سے رکن قومی اسمبلی پرنس نواز خان، وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان، مانسہرہ سے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے سیکرٹری سمیت دیگر عوامی نمائندگان اور پیسکو افسران سمیت پاک ڈی ڈبلیو ڈی کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہر ضلع کیلئے جاری 15 کروڑ روپے کے فنڈز سے بجلی کی نئی سکیموں کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں