کرونا وائرس ،تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کے چھٹی پر چین جانے والے ملازمین کو واپس نہ آنے کی ہدایت

منصوبہ پر کام کرنے والے چینی ملا زمین کو چھٹی پر چین نہ جانے کی ہدایت جاری کر دی،حفاظتی اقدامات کے مدنظر غیر ملکی چائنا کمپنی کے ملازمین کو روکا گیا

جمعرات 6 فروری 2020 16:41

کرونا وائرس ،تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کے چھٹی پر چین جانے والے ملازمین کو واپس نہ آنے کی ہدایت
تربیلا غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2020ء) کرونا وائرس کا خطرہ ، تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کے چھٹی پر چین جانے والے چینی ملازمین کو واپس آنے سے روک دیا گیا جبکہ منصوبہ پر کام کرنے والے چینی ملا زمین کو چھٹی پر چین نہ جانے کی ہدایت جاری کر دی۔حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ملکی چائنا کمپنی کے ملازمین کو روکا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم ذرائع کے مطابق باخبر ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ کی غیر ملکی چائنا کمپنی کے چھٹی پر چائنا جانے والے ملازمین کو دوبارہ واپس آنے سے روک دیا گیا ہے۔ اُنکو ہدایت کی گئی کہ موجودہ حالات میں وہ کام پر نہ آئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ منصوبہ پر کام کر والے دیگر تمام چینی ملازمین کو چھٹی پر چین نہ جانے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئیں اور چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں تاہم منصوبہ پر کام کرنے والے چینی ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ موجودہ صورت حال جب ہمارے ملک چین میں کرونا وائرس کی خطرناک صورت حال پیدا ہوئی ہے ہم جانا بھی نہیں چاہتے ہیں۔

ہمارا تربیلا ڈل کیمپ کرونا وائرس سے محفوط ہے۔ اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں