ہری پور،سیاحت کے فروغ کے لئے تما م وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں

سیاحوں کی سہولت کے لئے صوبائی سیاحتی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہاہے ، وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کا ہری پور خانپور فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر تقر یب سے خطاب

ہفتہ 15 فروری 2020 17:21

ہری پور،سیاحت کے فروغ کے لئے تما م وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے ہری پور خانپور فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کے پی کے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، صوبے میں عوامی خوشحالی و ترقی کے عمل میں سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، سیاحت کے فروغ کے لئے تما م وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں، سیاحت کے شعبہ کی ترقی سے نئے زون قائم کئے جارہے ہیں، نئے سیا حتی زون کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ملکی و غیر ملکی آنے والے سیاحوں کو آسانی ہو، صوبائی سیاحتی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

تقر یب سے وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان، ڈیڈک کمیٹی ہری پور کے چیئرمین و ایم پی اے ارشد ایوب، ڈی سی ہری پورکیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان ، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن خلیق الزمان ، ایم پی اے فیصل زمان ، غیر ملکی سفیروں ، اعلیٰ سول احکام ، میڈیا کے نمائندہ بھی موجودہ تھے ۔

وزیر اعلیٰ محمو د خان نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان سے بات کرونگا کہ خانپور ڈیم کو صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے ہم اس کو دو مقاصد سیاحت و زرعی شعبہ کے فروغ کے لئے استعمال کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سیاحت اتھارٹی (پی ٹی ای) کا قیام پہلی بار عمل میں لا جا رہا ہے، سیاحت کی ترقی و فروغ کے لئے نیا زون قایم کررہے ہیں، دوسرے ملکوں سے آنے والے سیاحوں کو تمام سہولیات فراہم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں