سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، عمر ایوب

اتوار 16 فروری 2020 01:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ سے ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، گذشتہ سال تحریک انصاف کی حکومت نے حالات کو سازگار کیا اور ویزے میں آسانی پیدا کی اور لوگوں کو دعوت دی تو پاکستان امریکہ کے ٹورازم جریدے میں پہلے نمبر پر آ گیا، وزیراعظم عمران خان کا بھی یہی وژن ہے کہ امسال گرمیوں میں خانپور سیاح جوق در جوق آئیں گے۔

وہ ہفتہ کو خانپور فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان، چیئرمین ڈیڈک ارشد ایوب خان سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پی ٹی آئی کے رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر توانائی نے وزیراعلیٰ محمود خان کا خانپور آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکھنیال کی پہاڑیوں پر غیرقانونی اور بغیر نظم و ضبط کے تعمیرات اور خانپور کے ارد گرد بغیر ترتیب کے تعمیرات کے خلاف دو خطوط چند روز قبل وزیراعظم کے حوالے کئے ہیں جن پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے میٹنگ کا انعقاد بھی کیا ہے وہاں بغیر ترتیب کے کوئی کام نہیں ہو گا جبکہ خانپور کے ارد گرد بغیر ترتیب کے ہونے والی تعمیرات کے خلاف بھی واپڈا حکام کو کاروائی کا حکم ہو چکا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں