وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہری پور کی تحصیل خانپور میں ریسکیو 1122 سٹیشن کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

اتوار 16 فروری 2020 01:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ہری پور کی تحصیل خانپور میں ریسکیو 1122 سٹیشن کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈائریکٹر جنرل نے بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تحصیل خانپور کے دورہ کے موقع پر ریسکیو 1122 سٹیشن کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ہری پور میں عوام الناس کو بہترین خدمات کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے خانپور میں بھی ریسکیو سٹیشن قائم کرنے کی منظوری دی جس پر کل لاگت 3 کروڑ 90 لاکھ سے زائد آئے گی جبکہ ریسکیو 1122 یہاں سے مختلف علاقوں کھاریاں نیلا پوتہ، جبریل کوالہ، بخشیی نجف پور، پنڈ گاکھٹرا، جولیاں بھیرا، ترناو، نین سکھ، نیو خان پور سٹی، درہ، حطار اور قریبی علاقوں کے دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد عوام الناس کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔

اویس بابر ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ہری پور کی زیر نگرانی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان، چیئرمین ڈیڈک و رکن صوبائی اسمبلی ارشد ایوب خان سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں