ہری پور، ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ریڈیوپاکستان پر ای کچہری کا انعقاد 24 فروری کو ہو گا

جمعرات 20 فروری 2020 12:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ریڈیوپاکستان پر ای کچہری کا انعقاد 24 فروری کو ہو گا، ضلعی انتظامیہ کے افسران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام پہلی بار عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ریڈیو پاکستان ایبٹ آباد میں ای کچہری کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوام کے مسائل سن کر انہیں حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ای کچہری 24 فروری کو دن دو بجے ریڈیو پاکستان سے براہ راست شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں