سوئی نادرن گیس کے ایم ڈی عامر طفیل کا ہری پور کا دورہ، گیس فراہمی سے متعلق منصوبوں پر متعلقہ افسران کی بریفنگ

جمعرات 20 فروری 2020 12:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر محکمہ سوئی نادرن گیس کے ایم ڈی عامر طفیل نے ہری پور کا دورہ کرکے گیس فراہمی کے جاری منصوبوں پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی اور جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان، سیکرٹری نعیم خان، جنرل منیجر ارباب ثاقب، چیف انجینئر شفقت وِرگ، ریجنل منیجر خالد پرویز، ایریا مینجر سید آفاق شاہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ایم ڈی کو متعلقہ افسران نے ضلع ہری پور میں 350 علاقہ جات میں جاری گیس فراہمی منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور سٹاف کی کمی سمیت مزید گیس پائپس کی طلب کے حوالہ سے ایم ڈی کو آگاہ کیا۔ ایم ڈی عامر طفیل نے متعلقہ افسران کو یقین دہانی کرائی کہ سٹاف سمیت گیس پائپس کی کمی اور دیگر درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ ضلع ہری پور میں جاری گیس فراہمی منصوبے جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں