صوبائی وزیر تعلیم کی سینئر صحافی محمودالرحمن کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت

جمعہ 28 فروری 2020 11:05

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے ہری پور پریس کلب کے فوکل پرسن و سینئر صحافی محمودالرحمن کے جواں سال بھتیجے عقیل الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متوفی کی مغفرت و درجات کی بلندی کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے سابق ناظم فیصل خان ترک و دیگر کے ہمراہ سینئر صحافی محمودالرحمن کے آفس میں 18 سالہ عقیل الرحمن کی ناگہانی وفات کو لواحقین و سوگواران کیلئے گہرا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دردناک و اندوہناک سانحات والدین و دیگر اہلخانہ کیلئے قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہوتے۔

انہوں نے دعا کی کہ الله تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے جھیلنے کی توفیق دے اور متوفی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں