ہری پور پولیس کی منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ‘ متعدد ملزمان گرفتار

جمعہ 28 فروری 2020 22:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور کے احکامات پر ہری پور پولیس نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کے دوران منشیات فروش گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے 120 لیٹر شراب اور 970 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کے دوران مختلف اسلحہ ڈیلروں اور مشکوک افراد کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ 31 عدد پستول، 13 عدد بندوقیں، ایک رائفل 8 ایم ایم اور مختلف بور کے 7635 کارتوس بھی برآمد کر کے مقدمات درج کئے گئے۔ ہوائی فائرنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ دیگر کاروائیوں کے دوران تھانہ بیڑ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ارشد ولد مظفر سکنہ ککوتری کو گرفتار کر لیا۔ ضلع بھر میں مجموعی امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے 200 سے زائد افراد کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں