نور کالونی میں آبادی سے گذرنے والی 11 کے وی اے لائن کو تبدیل کرنے کے کام کا آغاز

ہفتہ 29 فروری 2020 09:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر نور کالونی میں آبادی سے گذرنے والی 11 کے وی اے لائن کو تبدیل کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ادھر متعلقہ محلہ جات کے عوام کی جانب سے اس احسن اقدام پر عمر ایوب خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر نور کالونی کے متعدد محلہ جات سے گذرنے والی 11 کے وی اے لائن کو آبادی سے باہر منتقل کرنے کیلئے پیسکو کی ٹیم نے کام کا آغاز کر دیا ہے، لائن منتقلی کے اس جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے سیکرٹری نعیم خان نے لائن سپرنٹنڈنٹ آصف خان کے ہمراہ نور کالونی کا دورہ کیا اور جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سردار عاصم، سید امجد حسین شاہ، راشد رانا اور قیصر محمود بھی ان کے ہمراہ تھے جنہوں نے 11 کے وی اے لائن شفٹنگ کو وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی جانب سے اہلیانِ نور کالونی کیلئے ایک انمول تحفہ قرار دیا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں