اے اے سی کا مختلف دکانوں کا معائنہ، پولی تھین بیگ، سگریٹ اور ایکسپائر کریمیں ضبط،بھاری جرمانے عائد

ہفتہ 29 فروری 2020 09:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I علی شیر خان خلیل نے مختلف خشک فروٹ کی مارکیٹوں، پنسار سٹورز، جنرل سٹور اور قصابوں کی دکانوں کی انسپکشن کی جس کے دوران 20 کلو پولی تھین بیگ، سگریٹ اور ایکسپائرکریمیں ضبط کر کے خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے جبکہ مختلف میڈیکل سٹورز اور پرائیویٹ کلینک کا دورہ کیا تا کہ مارکیٹ میں عوام کو سستے داموں ماسک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ متعدد سٹور مالکان کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ زائد ریٹ پر ماسک کی فروخت پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے اور سٹور کو سیل کر دیا جائے گا لہذا مناسب نرخوں پر عوام کو ماسک فروخت کئے جائیں۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں