ٹی آئی پی انتظامیہ کا ہائوسنگ سوسائٹی صارفین کو ڈومیسٹک میٹروں کی تنصیب کیلئے واپڈا حکام کو این او سی جاری

ہفتہ 29 فروری 2020 11:53

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی خصوصی ہدایت پر ٹی آئی پی انتظامیہ نے ہائوسنگ سوسائٹی کے 320 کے لگ بھگ صارفین کے ڈومیسٹک میٹروں کی تنصیب کیلئے واپڈا حکام کو این او سی جاری کر دیا، دیگر متاثرین صارفین کو بھی واجب الادا رقم جلد جمع کر کے ڈومیستک میٹروں کی تنصیب کیلئے این او سی لینے کی ہدایت کی گئی ہے، این او سی کی پیچیدگیاں ختم اور جلد اجراء پر متاثرہ صارفین نے وفاقی وزیرعمر ایوب خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جب سے ٹی آئی پی ہائوسنگ سوسائٹی بنی تھی تو تب سے صارفین بھاری بھر کم بلوں کی ادائیگی پر مجبور ہیں۔ متاثرہ صارفین کے مطابق انہیں ڈومیسٹک میٹروں کی تنصیب کیلئے متعلقہ انتظامیہ کی طرف سے این او سی کے اجراء کی طرف سے کافی مشکلات و پیچیدگیوں کا سامنا تھا تاہم اب وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی خصوصی ہدایت پر اپنے ذمہ واجب الادا واجبات کی ادائیگی کرنے والے 320 کے لگ بھگ صارفین کو ڈومیسٹک میٹروں کی تنصیب کیلئے این او سی واپڈا حکام کو ارسال کر دیئے ہیں جبکہ دیگر صارفین کو بھی میٹروں کی تنصیب کیلئے اپنے ذمہ واجب الادا رقم کی ادائیگی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں