میاں جمشید الدین پارٹی کے مخلص اور نڈر رہنما تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی

صوبائی وزیر تعلیم ، چیئرمین ڈیڈک اور سینئر رہنما پی ٹی آئی یوسف ایوب خان کا مشترکہ تعزیتی پیغام

جمعرات 4 جون 2020 16:34

میاں جمشید الدین پارٹی کے مخلص اور نڈر رہنما تھے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان، چیئرمین ڈیڈک ارشد ایوب خان اور رہنما پی ٹی آئی یوسف ایوب خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میاں جمشید الدین پارٹی کے ایک مخلص اور نڈر رہنما ہونے کے ناطے پارٹی کا انتہائی قیمتی اثاثہ تھے، صوبہ کی سیاست اور پارٹی میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی اور ان کی گراں قدر سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جمعرات کو یہاں اپنے ایک تعزیتی پیغام میں اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الله تعالی شہید کے درجات بلند فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر استقامت عطا فرمائے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں