ٹریفک انسپکٹرالیاس فرید کا مختلف اڈہ جات کا اچانک دورہ، حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 4 جون 2020 20:45

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ٹریفک انسپکٹرالیاس فرید نے ضلع سے دیگر ضلعوں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے اڈہ جات کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے جملہ اڈہ جات کے منیجروں اور ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں، اڈہ جات میں سینی ٹائزر اور ماسک کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں، گاڑیوں میں ایس او پی کے مطابق سواریاں بٹھائیں، اگر کوئی بھی اڈہ مالک یا ڈرائیور خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی پابندی ہم سب کی حفاظت ہے جس کے ذریعہ نہ صرف آپ بلکہ آپ کے خاندان بھی محفوظ رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں