ضلعی پولیس سربراہ ہری پور سید اشفاق انور کی اہلسنت والجماعت ہری پور کے نمائندہ وفد سے ملاقات

ضلع کے مجموعی امن و امان کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، وفد سے بات چیت

جمعہ 5 جون 2020 11:15

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) اہلسنت والجماعت ہری پور کے نمائندہ عہدیداران کے وفد نے ڈی پی او آفس ہری پور میں ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور سے ملاقات جس کے دوران ضلع ہری پور کے مجموعی امن و امان کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے ڈی پی او ہری پور کو ضلع کے امن و امان کیلئے اپنی تجاویز اور درپیش مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ ہری پور پولیس ضلع کے امن و امان کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے، ضلع کے مجموعی امن و امان کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے، ہری پور کے اندر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کا سہرا علماء کرام کے سر ہے، پولیس تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے قانون کے تحت اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں موجود تمام طبقات کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا، قانون کی عمل داری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ہری پور پولیس علماء کرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، مستقبل میں بھی ضلع ہری پور کے دیر پا امن کیلئے ان کی مشاورت سے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں