صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان کے فراہم کردہ فنڈ سے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول ٹلہالہ کا کام آخری مراحل میں داخل

پیر 10 اگست 2020 12:47

صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان کے فراہم کردہ فنڈ سے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول ٹلہالہ کا کام آخری مراحل میں داخل
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان کے فراہم کردہ فنڈ سے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول ٹلہالہ کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم اکبرایوب خان کے فراہم کردہ فنڈزسے یونین کونسل بیڑ کے گاوں ٹلہالہ کے گرلز ہائر سکینڈری سکول کا کام تیزی سے جاری ہے جواپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیاہی -مذکورہ سکول کی تعمیر پر 2کروڑ50 لاکھ لاگت آئے گی جبکہ سکول میں 8 کشادہ کلاس روم کے علاوہ 2 لیب اور واش روم بنائے گئے ہیںجس سے یونین کونسل بیڑ کے مختلف دیہاتوں کی طالبات مستفیدہوں گی۔

طلباء کے والدین نے صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اُنہوںنے کہاہے کہ خان برادرزنے جس طرح ضلع ہری پورمیں ترقیاتی کاموںکاجال بچھایاہے اُس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ایسے علاقے جن میں گزشتہ پچاس سالوںسے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوااُن علاقوںمیں بھی ترقی کے نئے دورکاآغازہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں