وفاقی وزیر عمرایوب خان کے احکامات پرٹلیالہ میں پچاس کے وی اے کاٹرانسفارمرمہیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 12:33

وفاقی وزیر عمرایوب خان کے احکامات پرٹلیالہ میں پچاس کے وی اے کاٹرانسفارمرمہیا
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : وفاقی وزیربرائے توانائی، پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کے احکامات پرٹلیالہ یونین کونسل بیڑمیں پچاس کے وی اے کاٹرانسفارمرمہیاکردیاگیاجس پراہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی سطح پرتقریب کاانعقادکیاشعیب خان،ظہیرمحموداورنوشاد اعظم سمیت دیگرافرادنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے قابل و باصلاحیت لیڈرنے عوامی امنگوں سے بڑھ کراربوں روپے کے ترقیاتی کام کردکھائے ہیں ہمارے بجلی کے دیرینہ مسائل کے خاتمے کے ساتھ سوئی گیس فراہمی کے لیے بھی کام جاری ہے دیہی علاقہ جات کے عوام بجلی مسائل کے خاتمے اورگیس فراہمی کے جاری میگا پروجیکٹ پروفاقی وزیرعمرایوب خان کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں