وفاقی وزیرعمرایوب خان کے احکامات پرہری پورآفس میں ضلعی بجلی منصوبوں بارے میٹنگ

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 12:35

وفاقی وزیرعمرایوب خان کے احکامات پرہری پورآفس میں ضلعی بجلی منصوبوں بارے میٹنگ
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پر ان کے ہری پورآفس میں ضلعی بجلی منصوبوں کے باریمیٹنگ کاانعقادکیاگیا،جس میں کوآرڈینیٹرساجدخان اورسیکرٹری نعیم خان نے پیسکوافسران سے منصوبوں کی جلدتکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں PD طاہرجمالSEہزارہ سرکل قاضی طاہر،ایکسینزو دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی،دوران میٹنگ سٴْنگراورناڑہ آمازئی فیڈرسمیت گریڈاسٹیشنزکے جاری کاموں کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی گئی اورمتعلقہ افسران نے ضلع میں جاری کاموں کے حوالے سے وفاقی وزیرعمرایوب خان کے کوآرڈینیٹرساجد خان کوتفصیلی بریفنگ دی ،جس پراٴْنھوں نے جاری کاموں کومزیدتیزی سے پایہ تکمیل تک پہچانے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں