تحصیل غازی میں سری کوٹ روڈ پر موٹر کار کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ڈرائیور جاں بحق،پولیس اہلکار شدید زخمی

اتوار نومبر 23:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2020ء) : تحصیل غازی میں سری کوٹ روڈ پر موٹر کار کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں ڈرائیور جاں بحق،پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

عمر خان اور تھانہ غازی کے ایس ایچ او کا گنر جیند ہری پور سے ایکس ایل آئی کار نمبر زیڈ ایکس429 میں غازی آرہے تھے۔ داخلی شیر اول کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کار کھائی میں گر گئی جس کے نتیجہ میں کار کا ڈرائیور عمر خان جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ پولیس اہلکار جیند شدید زخمی ہو گیا ہے۔زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثائ کے حوالہ کردی گئی ہے۔

ہری پور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments