ہری پورمیں مزید19 نئے مریضوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ،14مریض صحت یاب

پیر 23 نومبر 2020 22:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2020ء) : ضلع بھرمیں مزید19 نئے مریضوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی،14مریض صحت یاب ہوئے اورچاراموات ہوئیں تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پورکے مختلف علاقوں میں مزید19 نئے مریضوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی جبکہ 14مریض صحت یاب ہوئے ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدرڈاکٹرحسنین رضاترابی کاکہناہے کہ متاثرہ مریضوں کاتعلق مین بازارہری پور،گورنمنٹ ہائی سکول منگ،یونیورسٹی آف ہری پور،گورنمنٹ ہائی سکول گلم،گورنمنٹ ہائی سکول خانپور،کوٹ نجیب اللہ،کانگڑہ کالونی اورسنٹرل جیل روڈسے ہے جبکہ چاراموات ہوئیں ہیں اٴْنھوں نے کہاہے کہ کروناوائرس کی وبائ دوبارہ سراٴْٹھارہی ہے لہذاعوام احتیاطی تدابیراختیارکریں اورحکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیزپرعملدرآمدکرتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھیں،رش والی جگہوں پرجانے سے گریزکریں تاکہ کروناکے دوبارہ بڑھتے ہوئے کیسزکوروکاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں