پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پراسرارطورپرجاں بحق،اہلیہ کی حالت نازک

رانا راشد بیوی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں پانی خرید کر پیا جس کے بعد موت ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 جون 2021 13:47

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پراسرارطورپرجاں بحق،اہلیہ کی حالت نازک
ہری پور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جون 2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پراسرارطورپرجاں بحق ہو گئے جبکہ بیوی کی حالت بھی نازک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری رانا راشد پراسرار طورپرجاں بحق ہو گئے ہیں ۔جبکہ بیوی کی حالت غیر ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رانا رستم کے بیٹے اور پیپلزپارٹی سٹی کے جنرل سیکریٹری رانا راشد بیوی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ تھانہ ملکہ ہانس کے علاقے ہری پور کے قریب پانی خریدنے کے لیے رکے۔

انہوں نے پانی خرید کر دیا جس سے رانا راشد جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ کی حالت خراب ہوگئی۔اس دوران نامعلوم ملزمان نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں