پاک فوج ،بحریہ اور فضائیہ نے دنیا پر ثابت کیا ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں،عمرایوب خان

پیر 6 ستمبر 2021 22:10

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2021ء) پاک فوج کے افسران، سپاہیوں،بحریہ کے جوانوں اور فضائیہ کے شاہینوں نے غیورپاکستانی قوم کے شانہ بشانہ دنیا پر ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے قوم کو یومِ دفاعِ پاکستان کی مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ جب رات کی تاریکی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو فیلڈ مارشل و صدرِ پاکستان محمد ایوب خان نے قوم سے ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کوشاید معلوم نہیں کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے انکے اس خطاب نے ساری قوم کو دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنا کے عبرتناک شکست سے دوچار کیا اور ہماری پاک فوج کے افسران، سپاہیوں،بحریہ کے جوانوں اور فضائیہ کے شاہینوں نے غیورپاکستانی قوم کے شانہ بشانہ دنیا پر ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

6 ستمبر کے اس موقع پر آئیے ہم سب اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کی تجدید کریں کہ اسی جذبے،عزم و استقلال، بے مثال جرت اور ناقابل تسخیر جذبے کے ساتھ پاکستان کے دفاع، اس کی سلامتی اور خودمختاری کاہر قیمت پرتحفظ کریں گے جس کا مظاہرہ 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں نے کیا تھا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں