ہری پور، بلدیاتی الیکشن کے انتظامات و امن و امان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 25 نومبر 2021 15:27

ہری پور، بلدیاتی الیکشن کے انتظامات و امن و امان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) ضلع ہری پور میں بلدیاتی الیکشن کے انتظامات و امن و امان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے اجلاس کی صدارت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرہری پور مغیث ثناء اللہ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہو ا۔ جس میں موجودہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کے حوالے سے امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈی سی ، ایڈیشنل سپر اٹینٹڈنٹ آف پولیس،  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ہری پور ، و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی نے بتایا کہ ضلع بھر میں تمام اُمیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔ انتخابی مہم میں بھی تیزی آگئی ہے انیس دسمبر کو پولنگ ہو گی ضلعی انتظامیہ پولیس اور الیکشن کمشن تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیںالیکشن کمشن آف پاکستان کی طرف سے جاری ہدایات اور ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد کروایا جائے۔

(جاری ہے)

تمام رٹرننگ آفسران اپنے دفاتر کے باہر نمایاں جگہوں پر ضابطہ اخلاق کی کاپیاں شسپاں کریں تاکہ انتخابات میں حصہ لینے والے اُمیدوار آگاہ ہو سکیں ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور نے الیکشن میں حصہ لینے والے اُمیدواروں سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ و  پولیس سے تعاون کرکے ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں