تونسہ اور غازی تربیلہ میں ٹریفک حادثات ، 20 بچے زخمی

بدھ 6 اپریل 2016 13:05

تونسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) تونسہ اور غازی تربیلہ میں دو سکول وین حادثے کا شکار ہو گئی ہیں حادثات میں 20 بچے زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تحصیل تونسہ کے علاقہ کریم والا میں تیز رفتار سکول وین الٹ گئی حادثے میں 13 طلباء زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ادھر غازی تربیلہ کے علاقے چھپر روڈ پر سکول وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سات بچے زخمی ہو گئے بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں