پنیاں چوکی کے قریب جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اور باپ زخمی

بدھ 19 ستمبر 2018 14:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پنیاں چوکی کے قریب جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اور باپ شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنیاں پولیس چوکی کے قریب زمین کے تنازعہ پر ملزمان کی فائرنگ سے بیٹاحبیب الرحمٰن جاں بحق اوراسکا والدسخی سلطان شدید زخمی ہو گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے ملزمان شیر افسر ولد سردار خان، محمد یوسف، سعید خان، عباس خان پسران شیر افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ قتل کی واردات پنیاں پولیس چوکی کے قریب ہوئی جبکہ پولیس اہلکار مختلف مقامات پر فون کر کے قتل سے متعلق معلومات حاصل کرتے رہے، کئی گھنٹے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں