زکوٰة کمیٹی محلہ کھوہ و آصف آباد کے انتخابات، وقاص احمد چیئرمین اور کاشف خلیل وائس چیئرمین منتخب

پیر 24 ستمبر 2018 12:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) زکوٰة کمیٹی محلہ کھوہ و آصف آباد کے انتخابات میں وقاص احمد چیئرمین اور کاشف خلیل وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ انتخابات میں چاروں محلہ جات سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تفصیلا ت کے مطابق زکوٰة کمیٹی محلہ کھوہ و آصف آباد کے انتخابات کا انعقاد جامع مسجد محلہ کھوہ میں ہوا جس میں محلہ آصف آباد، محلہ کھوہ، محلہ پتن اور محلہ بابو سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تمام شرکاء نے متفقہ طور پر محلہ بابو سے طارق محمود، مشتاق احمد محلہ کھوہ سے کاشف خلیل، طاہر قیوم، محلہ پتن سے راحیل احمد محلہ آصف آباد سے حسیب حیات، وقاص احمد اور دو خوا تین کو منتخب کیا جنہوں نے باہمی مشاورت سے وقاص احمد کو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا جبکہ وائس چیئرمین کیلئے محلہ بابو سے طارق محمود اور محلہ کھوہ سے کاشف خلیل کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں کاشف خلیل پانچ ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ طارق محمود نے دو ووٹ حاصل کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر تیمور، ملک محمد اشفاق، زاہد اقبال، جنرل کونسلر فردوس امین، نائب ناظم خالد خان سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ الیکشن کمیشن کے فرائض گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون کے ٹیچر عماد اعجاز نے سرانجام دیئے۔ دوسری جانب نو منتخب چیئرمین وقاص احمد نے اپنے اور دیگر ممبران کے بلامقابلہ انتخاب پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پرامن و شفاف انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمشنر عماد اعجاز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں