مولانا قاضی عبدالباقی جے یوآئی (ف) ہری پور کے ناظم انتخابات مقرر

پیر 24 ستمبر 2018 12:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) مولانا قاضی عبدالباقی کو جے یوآئی (ف) ہری پور کا ناظم انتخابات مقرر کر دیا گیا، قاضی عبدالباقی کی بطور ناظم انتخابات تقرری سے جے یوآئی کے نظریاتی کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جمعیت علما ء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے ناظم انتخابات مولانا راشد محمود نے جامعہ اسلامیہ انوریہ ڈھینڈہ کے مہتمم ممتاز عالم دین مولانا قاضی عبدالباقی کو ناظم انتخابات ضلع ہری پور، مولانا عبدالقادر شاہ کو مانسہرہ، گل زمین خان کو ایبٹ آباد، قاری خطیب احمد کو تورغر، مفتی شفیع کو بٹگرام ، مولانا ہمایون کو پٹن، مولانا محمد انور کو پالس اور مولانا عبدالوارث کو جمعیت علماء اسلام اپر کوہستان کا ناظم انتخابات مقرر کر دیا ہے۔

ناظمین انتخابات محرم صفر ربیع الاول کے اسلامی مہینوں کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف) کی رکنیت ساز ی مہم چلائیں گے جس کی بنیاد پر جمعیت کے انتخابی فورمز (مجلس عمومی) کے ضلعی، صوبائی اور مرکزی ارکان کا انتخاب کیا جائے گا جو ضلعی، صوبائی او ر مرکزی کابینہ کا چنائو کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع ہری پور کے سینئر رہنمائوں اور نظریاتی کارکنوں نے مولانا قاضی عبدالباقی کی بطور ناظم انتخابات تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موصوف اپنی بہترین علمی اور تنظیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کرجمعیت کی بھرپور رکنیت سازی مہم چلائیں گے اور ضلع میں جمعیت علماء اسلا م کو مضبوط اور فعال بنائیں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں