ضلعی انتظامیہ ہری پور نے کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے ڈی سی آفس میں میڈیا سیل قائم کردیا

منگل 25 ستمبر 2018 13:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے کارکردگی کو اجاگر کرنے، انتظامیہ کے کاموں سے آگاہی اور میڈیا کے ساتھ مضبوط رابطہ کاری کیلئے نیوز لیٹر کے اجراء کے ساتھ ساتھ ڈی سی آفس میں میڈیا سیل قائم کردیا۔ اس بات کا اعلان ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے یہاں صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر میڈیا سیل کے قاسم شاہ اور عثمان بھی موجود تھے۔ ڈی سی نے کہا کہ نیوز لیٹر کا مقصد ذاتی پروجیکشن نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کے کاموں کو ریکارڈ پر لانا اور اور کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے، نیوز لیٹر ہر ماہ کے پہلے ہفتہ شائع کیا جائے گا جس سے صحافی بھی ضلعی انتظامیہ کے کاموں اور کارکردگی سے آگاہ ہوں گے اور وہ آگے عوام کو آگاہ کر سکیں گے، اسی مقصد کیلئے ڈی سی آفس میں میڈیا سیل بھی قائم کیاگیا ہے جس کا مقصد صحافیوں کے ساتھ رابطہ کاری، پریس ریلیز کا اجراء اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کی مانیٹرنگ کر کے شکایا ت کا ازالہ کرنا ہو گا، صحافی اس حوالہ سے اپنا فیڈ بیک بھی دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کمپلینٹ ریڈرسل سیل، سٹیزن پورٹل، ہیلو ڈی سی، ڈینگی و لیبر لاز سمیت مختلف آگاہی سیشنز، کھلی کچہریوں، پرائس چیکنگ، کورٹ کیسز، انسپکشن، ڈیوز، لائسنسز اور دیگر ڈی سی آفس کی سرگرمیوں کے حوالہ سے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جبکہ ہری پور میں عوامی شکایات کے ازالہ ڈی ایچ کیو اور بی ایچ یوز میں سہولیات کی عدم فراہمی، صفائی ستھرائی کی صورتحال، ٹراما سنٹر اور دریائے دوڑ پل کے افتتاح سمیت دیگر مختلف سوالوں کے جواب بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں