نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے

بدھ 26 ستمبر 2018 14:42

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زخمی کانسٹیبل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹیبل بنارس اپنے موٹر سائیکل پر بیوی اور بچی کو لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی طرف جا رہے تھے کہ منگ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کیڈٹ صابر حسین کی سربراہی میں تفتیشی کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ متعلقہ تھانہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے، خاندانی دشمنی سمیت تمام پہلوئوں پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او نے ڈی ایچ کیو میں زیر علاج زخمی بنارس کی عیادت بھی کی اور ان کے بچوں کو یقین دلایا کہ ملزمان چاہے کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، انشاء الله بہت جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں