چیف ایگزیکٹو پیسکو نے ٹی آئی پی ہائوسنگ سکیم کی کمرشل بجلی کو ڈومیسٹک کرنے کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 13:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی خصوصی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو پیسکو ڈاکٹر امجد نے ٹی آئی پی ہائوسنگ سکیم کی کمرشل بجلی کو ڈومیسٹک کرنے کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہائوسنگ سکیم کے ہزاروں صارفین گذشتہ 20 سال سے کمرشل نرخوں پر بجلی کی سہولت استعمال کرنے پر مجبور تھے اور محکمہ واپڈا کمرشل بجلی کو ڈومیسٹک بجلی پر منتقل نہیں کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

عمر ایوب خان کے منتخب ہونے اور وفاقی وزیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما کمال غزنوی اور سلمان شاہ، اسد میر، واجد میر، سردار حق نواز، مختیار شاہ و دیگر عمائدین کی قیادت میں مختلف وفود سے دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے عمر ایوب خان سے ملاقاتیں کیں اور ان سے مطالبہ کیا کہ ہائوسنگ سکیم کے مکینو ں کو ڈومیسٹک بجلی کی سہولت مہیا کی جائے جس پر عمر ایوب خان کی فوری اور خصوصی ہدایت پر چیف ایکزیکٹو پیسکو ڈاکٹر امجد نے ہائوسنگ کالونی کی کمرشل بجلی کو ڈومیسٹک کرنے کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں